ریاض،15دسمبر(ایجنسی) سعودی عرب نے تینتیس اسلامی ممالک کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ایک عسکری اتحاد قائم کر لیا ہے۔ سعودی ذرائع کے مطابق اس اتحاد میں ترکی، مصر، قطر ، لیبیا ، مراکش اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان
کے نائب نے اس موقع پر کہا کہ اس اتحاد کی سربراہی سعودی عرب کے پاس ہو گی۔ ان کے بقول یہ اتحاد صرف اسلامک اسٹیٹ تک ہی محدود نہیں ہو گا بلکہ یہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیاں کرے گا۔ امریکا خلیجی ممالک پر شام اور عراق میں داعش کے خلاف جاری عالمی آپریشن میں مزید تعاون کے لیے زور دیتا رہا ہے۔